05 ستمبر ، 2015
لاہور......چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے کہا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے عدالتی عملے کا کردار اہم ہے۔پنجاب جوڈیشل اکیڈیمی لاہورمیں عدالتی عملےسے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک نے کہا کہ عدالتی عملہ ان کے بچوں کی طرح ہے ۔ان کےتحفظات دور اور مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ججز رات9سے10بجےتک اپنے چیمبرز میں کام کرتے ہیں جو جس کام کے لیے ہے،اسے وہی کام بھرپور انداز سے کرنا چاہیے۔چیف جسٹس نے بتایا کہ جلد ڈیٹا انٹری آپریٹر بھرتی کئے جائیں گے،انہوں نے عدالتی عملے کو اپنے لباس پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔