دنیا
05 ستمبر ، 2015

ڈھائی سے تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے

ڈھائی سے تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے

ویانا......ڈھائی سے تین ہزار پناہ گزین ہنگری سے آسٹریا پہنچ گئے۔ کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد ہنگرین حکومت نے پناہ گزینوں کو بسیں فراہم کردیں۔ پیدل سفر کرنے والے پناہ گزینوں پر رحم آہی گیا۔ ہنگری نے پیدل آسٹریا جانے والے پناہ گزینوں کو بسیں فراہم کردیں۔ تھکے ہارےکئی سو پناہ گزین ہنگیرین بسوں میں سوار ہوکر آسٹرین بارڈر پہنچے۔ کئی دنوں کی کشیدگی کے بعد ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت نےبسیں فراہم کردیں تاکہ پناہ گزینوں کی روانگی ممکن بنائی جاسکے۔ شامی جنگ سے متاثرہ کئی مہاجرین نے مرکزی شاہراہ سے ویانا کا سفر شروع کیا۔ آسٹریا اورجرمنی کے درمیان طے پاگیا ہے کہ مزید پناہ گزینوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔تاہم جرمن چانسلرنے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی ذمہ داری پوری یورپی یونین کواٹھاناچاہیے۔برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون نےامدادبڑھانے مگرمحض کیمپوں میں موجودشامی پناہ گزینوں کوبرطانیہ میں جگہ دینےکاوعدہ کیاہے۔اقوام متحدہ نےیورپی ممالک سےمطالبہ کیاہےکہ وہ دولاکھ پناہ گزینوں کوقبول کرے۔پناہ گزینوں کےخلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے۔ ترکی نے پاکستان ،افغانستان اورشام سےتعلق رکھنےوالےان ڈیڑھ سوافرادکوگرفتار کرلیاہےجوکشتی کےزریعےیونان جاناچاہتےتھے۔پاکستانیوں کوملک بدرکیاجائےگا۔

مزید خبریں :