05 ستمبر ، 2015
کراچی....کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے اعتراف کیا کہ کراچی میں دہشتگردوں کے سلیپر سیل اب بھی موجود ہیں ، ان سلیپر سیل کو ہر حال میں ختم کیا جائے گا۔ پولیس میں احتساب کا عمل شروع کردیا۔ ایک ہزارکے قریب اہل کار بلیک لسٹ کردیئے۔آپریشن کراچی کو دو سال مکمل ہوگئے ۔ آج اس موقع پر رینجرز اور پولیس حکام نے پریس بریفنگ دی ،آئی جی کراچی مشتاق مہر نے کہا ہےکہ شہر میں بڑے جرائم اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں تقریبا ًستر فیصد کمی آگئی ہے۔