کاروبار
07 ستمبر ، 2015

کراچی،دودھ کی قیمت دس روپے فی لیٹر بڑھ گئی

کراچی،دودھ کی قیمت دس روپے فی لیٹر بڑھ گئی

کراچی .......دودھ والوں نے کراچی سمیت سندھ میں فی لیٹر دودھ کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا۔ صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ بڑھانے والے انجکشن کی قیمت میں تین گنا سے زائد کے اضافے کےباعث دودھ میں قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے،جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھینسوں میں دودھ بڑھانے والے انجکشن پر پابندی لگائی ہوئی ہے، تاہم پابندی کا اطلاق سندھ میں نہیں ہوتا، ڈیری فارمزذرائع کےمطابق ، ڈبے کی دودھ کی کمپنیز نے ایک سال کے دوران خشک دودھ کی امپورٹ دگنی کردی ہے، جس کی وجہ سے عالمی منڈی سے خشک دودھ کے ریٹ ایک سال میں تقریباً آدھے ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :