07 ستمبر ، 2015
کوئٹہ......ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں بلوچستان پولیس کے سینئرافسر کے ملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھےگئےایک خط کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس اشفاق انور اور اس کے ماتحت اہلکار اربوں روپے مالیت کا پیٹرول اسمگل کرنے میں سہولتیں فراہم کررہےہیں اورملک بھر میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کا غیر قانونی کاروبار سے ماہانہ کروڑوں روپے کما رہے ہیں۔ بلوچستان حکومت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایس ایس پی اشفاق انور کو معطل کر کے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔