کھیل
18 ستمبر ، 2015

عالمی فٹبال کپ،ٹکٹس بلیک اسکینڈل ، فیفا کا سیکریٹری جنرل معطل

 عالمی فٹبال کپ،ٹکٹس بلیک  اسکینڈل ، فیفا کا سیکریٹری جنرل معطل

زیورخ..... ورلڈ کپ دو ہزار چودہ کے ٹکٹس بلیک کئے جانے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فیفا نے سیکریٹری جنرل جیروم ویلشک کو غیر معینہ مدت تک کیلئے معطل کردیا ہے ۔

فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم ویلشک پر الزام ہے کہ انہوں نے برازیل میں ہونیوالے فٹبال ورلڈ کپ میں ٹکٹس اس کی حقیقی قیمت سے زیادہ قیمت میں فروخت کئے یعنی ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کی ۔

ان الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد فیفا نے جیروم کو عارضی طور پر فرائض سے معطل کرتے ہوئے انہیں رخصت پر بھیج دیا ہے جبکہ معاملہ کی باضابطہ انکوائری کیلئے فیفا کی ایتھکس کمیٹی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :