پاکستان
17 اکتوبر ، 2015

فیصل آباد: ساتھیوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

فیصل آباد: ساتھیوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

فیصل آباد.......فیصل آباد میں ساتھیوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ضلع کونسل کے سامنے احتجاج کیا ، مظاہرین ریڑھی والے کی ساری سلاد اور پھل کھا گئے، ریڑھی بان کے احتجاج پر مظاہرے کی قیادت کرنے والوں نے پیسےادا کیے۔

فیصل آباد کے علاقے ستیانا میں تحریک انصاف کے کارکن ضلع کونسل کےسامنے احتجاج کررہے تھے۔ اس دوران ایک سلاد فروش کا وہاں سے گزر ہوا تو کارکنوں نے احتجاج چھوڑکر سلاد والی ریڑھی پر دھاوا بول دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری سلاد اور پھل کھا گئے۔

سلاد فروش نے کارکنوں سے رقم طلب کی تو اسے دھکے دیے گئے تاہم سلاد فروش نے دھمکی دی کہ اگر اس کی رقم ادا نہ کی گئی تو وہ میڈیا کے سامنے احتجاج کرے گا۔ اس پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے اس شرط پر رقم دینے پر تیار ہو گئے کہ وہ میڈیا کو کسی قسم کا بیان نہیں دے گا جس کے بعد ریڑھی والے کو تین ہزار روپے دے کر روانہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :