دنیا
23 مئی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری رہینگے ،امریکا

نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری رہینگے ،امریکا

واشنگٹن ... امریکا کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلیے پاکستان سے بات چیت جاری رہے گی واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے کہاکہ نیٹو ممالک سپلائی لائن کی بحال کیلیے حکومت پاکستان سے مل کر کام کر رہے ہیں ،ترجمان وائٹ ہاوٴس کا کہناتھاکہ شکاگو میں نیٹو کانفرنس سے پہلے سپلائی لائن کی بحالی کی توقع نہیں تھی۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا ہیکہ نیٹو سپلائی سے متعلق پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، امریکی ٹیم نیٹو سپلائی سے متعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہی ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پاک امریکا کوششیں جاری رہیگی،د ہشت گردی کے خاتمے کیلیے دونوں ممالک کا مشترکا عزم ہے۔

مزید خبریں :