کاروبار
23 مئی ، 2012

کے سی سی اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے ساتھ تاریخی معاہدہ

کے سی سی اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے ساتھ تاریخی معاہدہ

ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، گریٹر ہیوسٹن پارٹنرشپ اورہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن نے تاریخی یادداشت پر دستخط کئے جس پر جی ایچ پی کے صدر جیف موزلی اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن (ایچ کے ایس سی اے) کے صدر محمد سعید شیخ نے کے سی سی آئی کے ساتھ دستخط کئے۔ اس موقع پر ہیوسٹن شہر میں واقع پاکستانی بزنس مینوں کمرشل اتاشی سید فواد شاہ صاحب اور جی ایچ پی کے سینئر عہدیداران موجودتھے۔ اس موقع پر میاں ابرار احمد نے گریٹر ہیوسٹن پارٹنرشپ (جی ایچ پی) کے سیکریٹریٹ میں خطاب کے دوران کہاکہ امریکہ کے تمام بزنس اورکارپوریشنز کو کراچی و پاکستان میں ایسوسی ایشن کی دعوت دیتے ہیں۔ اور آج جو ہم نے یادداشت پر دستخط کرکے پہلااہم قدم اٹھا لیاہے۔جی ایچ پی کے صدراور سی ای او جناب جیف موزلی نے کہا ہے کہ جی ایچ پی کے بورڈ و عہدیداران کے سامنے میں یہ بات رکھوں گا کہ اس سال کے اختتام سے پہلے ہیوسٹن سے ایک اعلیٰ سطحی وفدکراچی اور پاکستان کے دورے پر جائے اور ہیوسٹن و کراچی کے درمیان شہری یوں کے روابط کو مضبوط تربنایا جاسکے۔یادداشت پر تیرہ آرگنازیشنز نے دستخط کئے۔ اس کے تحت بجلی و توانائی، ہائی ٹیک میڈیکل ٹیکنالوجی، سوشل و سوسائٹی انفرااسٹرکچر اور دیگر فیلڈز میں دنیا کے ان دو اہم ترین اقتصادی سینٹرز یعنی ہیوسٹن اورکراچی اگلے چند سالوں میں ایک دوسرے سے قریب تر ہوجائیں گے۔ محمد سعید شیخ نے بتایا کہ آج جو ہم نے یادداشت پر سائن کئے ہیں، اس کے ثمرات آنے والے مہینوں اور سالوں تک اس سے مستفیض ہوں گے۔کے سی سی آئی کے سات رکنی وفدنے نیشنل ایئروناؤٹیکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کا دورہ کیا اور اس حکومتی ادارے کے ارتقائی مراحل کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہیوسٹن میں حکومت پاکستان کی جانب سے متعین قونصل جنرل پاکستان جناب محمد عاقل ندیم صاحب کی جانب سے دیئے گئے پرتعیش عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر عاقل ندیم صاحب نے کے سی سی آئی کے وفد کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ٹیکسٹائل و دیگر مصنوعات کے علاوہ پاکستانی بزنس کو آئی ٹی اور انرجی سیکٹر میں ٹیکس و دیگر امریکی ریاستوں کی کمپنیوں اور کارپوریشنز کے ساتھ روابط بڑھانے چاہئیں۔ اس کے بعد وفد نے میئر آف ہیوسٹن مس انیس پارکرکی قائم کردہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل سے ملاقات کی۔ جس میں ویتنامی امریکی سٹی کاؤنسل مین ایل ہوانگ، کاؤنسل کے ساؤتھ ایشیاء سیکشن کے چیئر جگدیپ اہنووالیا، سابق صدر ظفر طاہر اور خزانچی شان خان، میئر کے انٹرنیشنل ٹریڈ کے ڈپارٹمنٹ کے میتھیو شائیلر، ایچ کے ایس اے کے صدر محمدسعیدشیخ اور دیگر عہدیداران اور مقامی امریکی و پاکستانی میڈیا نے شرکت کی۔

مزید خبریں :