پاکستان
23 مئی ، 2012

سندھ کے کئی شہروں میں شٹر ڈاوٴن، ٹریفک معمول سے کم

سندھ کے کئی شہروں میں شٹر ڈاوٴن، ٹریفک معمول سے کم

حیدرآباد… کراچی میں ریلی پر فائرنگ اور جئے سندھ متحدہ محاز کے رہنما مظفر بھٹو کے قتل کے خلاف قوم پرست جماعتوں نے آج سندھ بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ مختلف شہروں میں کاروبارزندگی پوری طرح شروع نہیں ہوسکا ہے۔عوامی تحریک،جسقم اور دیگر قوم پرست جماعتوں کی اپیل پر میر پور خاص،نوابشاہ اور جامشورو سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں اب تک بازار نہیں کھلے ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ خیر پور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور رینجرز تعینات ہے۔ آج صبح نیشنل ہائی وے پر نامعلوم افراد نے ایک ٹرک کو آگ لگادی۔ گزشتہ رات بھی نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک ٹریلرکو آگ لگادی،جس سے ٹریلر کا ڈرائیوراصغربھی جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ سکھر میں پرانا بس اسٹینڈ کے قری کھڑی ایک مسافر بس کو بھی نامعلوم افراد نے آگ لگادی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید خبریں :