23 مئی ، 2012
میکسیکو سٹی… میکسیکو سٹی میں ایک آفس کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو آپریشن کے دوران عمارت میں پھنسے افرادکونکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ چھ سو افراد کو فوری طور پر عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔۔عمارت میں پھنسے کچھ افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹرزکی بھی مدد لی گئی۔