23 مئی ، 2012
قاہرہ… مصر میں انقلاب کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کے لیے آج پولنگ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ آٹھ کروڑ بیس لاکھ آبادی والے افریقی ملک میں سے 5کروڑ شہری ووٹ ڈال کر اپنے نئے صدر کا انتخاب کرینگے۔ الیکشن کمیشن کے طے شدہ شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں بدھ اور جمعرات کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل 26 مئی کو مکمل ہو گا اور پہلے مرحلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان 29مئی کو کیا جائے گا۔ مصر کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ تیرہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پچاس فی صد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدارتی عہدے پر فائز ۔ ہوجائیگا۔بصورت دیگر سب سے زیادہ ووٹ لینے والے دوامیدواروں کے درمیان 16 اور 17 جون کو دوبارہ مقابلہ ہوگا۔