31 اکتوبر ، 2015
منیلا ........فلپائن میں مارکیٹ کے باہر ٹھیلوں میں آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔حادثہ دارالحکومت منیلا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق آگ بجلی کے تاروں میں اچانک لگی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی ٹھیلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ نتیجے میں ٹھیلوں پر سوئے ہوئے 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 13 دکاندار زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔