پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

یوسف رضا گیلانی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت

یوسف رضا گیلانی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد......اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف فراڈ کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کے لیے 3 نومبر تک مہلت دی گئی ہے ۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اسی الزام کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف 2011 میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر درخواست گزار کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا اور درخواست گزار پرویز حسن کی درخواست پر ہی مقدمہ احتساب عدالت میں منتقل ہوا جو ابھی تک زیر سماعت ہے، کسی کی مزید سماعت تین نومبر کوکی جائےگی۔

مزید خبریں :