پاکستان
31 اکتوبر ، 2015

کراچی: گولیمار سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: گولیمار سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی.......کراچی کے علاقے گولیمار سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزم عرفان عرف طوفان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزم شاہد مکس پتی گروپ کے لئے کام کیا کرتا تھا۔ملزم شوروم مالکان سے بھتہ لیتا تھا،ملزم نے بھتا نہ دینے پر راشد منہاس روڈ پر واقع شوروم کے مالک کو قتل کیا تھا۔

ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ملزم قتل کی تین اور وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :