25 مئی ، 2012
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈنے ارجنٹینا کو2-5 سے ہرادیا۔ ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ ارجنٹینا کی دو سری شکست ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو پانچ ایک سے شکست دی تھی جبکہ ارجنٹینا کو پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آج دوسرے میچ میں برطانیہ اورملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔دن کاآخری اوراہم میچ جنوبی کوریا اوربھارت کے درمیان کھیلاجائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی۔