25 مئی ، 2012
جھنگ … جھنگ میں ایک شخص نے طے شدہ رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملز م کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق خاتون پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ جھنگ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاوٴن میں پیش آیا، متاثرہ خاتون خالدہ پروین قوت گویائی اور سماعت سے محروم بچوں کو تعلیم دیتی تھی۔ ملزم نیرعباس سے خالدہ پروین کا رشتہ طے پایا تھا بعد میں انکار ہوگیا جس پر اس نے خالدہ پر اسکول سے واپس آتے ہوئے تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے خالدہ پروین کا چہرہ اور جسم متاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ملزم نیرعباس پولیس حراست میں ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔