25 مئی ، 2012
اسلام آباد… وزیراعظم سزا کیخلاف اپیل کریں یا نہ کریں، اس حوالے سے حکومتی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، توہین عدالت کیس میں اپنی سزا پر سپریم کورٹ میں اپیل نہ دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق حکومتی حلقوں میں اس تجویز پر غور اور بحث شروع ہوگئی ہے کہ آیا وزیراعظم گیلانی کو اب اپیل کیلئے عدالت میں جانا بھی چاہیئے یا نہیں، وزیراعظم نے اپنے قریبی حلقوں میں بھی اس معاملے پر مشاورت کی ہے ، اپیل نہ دائر کرنے کی تجویز دینے والوں کا موقف ہے کہ اسپیکر فہمیدہ مرزا نے واضح فیصلہ دے دیا ہے ، اس پر اب وزیراعظم کو اپنی سزا کیخلاف اپیل پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔