انٹرٹینمنٹ
23 نومبر ، 2015

بالی وڈ اداکار رشی کپور پاکستان آنے کے خواہشمند

بالی وڈ اداکار رشی کپور پاکستان آنے کے خواہشمند

ممبئی ..... کہتے ہیںفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی شاید اسی لئے بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستان فنکاروں کے لئے مخالفانہ رویے کے باوجود کئی بھارتی اداکار پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جن میں اب رشی کپور بھی شامل ہوگئے ہیں۔

بالی وڈ اداکار رشی کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پاکستان آنے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن حالات سازگار نہیں۔

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کے لئے ایک پیغام میں رشی کپور نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ ہم سب پاکستان آئیں گے لیکن پہلے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہو جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رشی کپور 1990 میں اپنی فلم حنا کی شوٹنگ کے سلسلے میں پاکستان آئے تھے اور وہ اپنے آبائی شہر پشاور بھی گئے تھے۔

مزید خبریں :