پاکستان
01 دسمبر ، 2015

پرویز رشید کی کراچی میں ملٹری وین پرحملے کی مذمت

پرویز رشید کی کراچی میں ملٹری وین پرحملے کی مذمت

اسلام آباد......وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کراچی میں ملٹری وین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکار ہمارے محسن ہیں،جنہوں نے ہمیں امن دینے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رہے گی۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کوختم کرناہم سب کی ذمے داری ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کل ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے،جس میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا۔

مزید خبریں :