دنیا
20 دسمبر ، 2015

دہلی بس ریپ کیس کے ایک مجرم کو آج رہا کیا جارہا ہے

دہلی بس ریپ کیس کے ایک مجرم کو آج رہا کیا جارہا ہے

نئی دہلی........نئی دہلی میں چلتی بس کے اندر طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں میں شامل ایک مجرم کو آج رہا کیا جا رہا ہے ۔رہا کیا جانے والا مجرم اس کیس میں سزا یافتہ 6 مجرموں میں سب سے کم عمر ہے۔

2012 میں اسے تین سال کے لیے اصلاحی مرکز بھیجا گیا تھا اور اب اس کی عمر 20 سال ہے ۔ مجرم کی سزا آج شام 5 بجے پوری ہوجائے گی جس کے بعد اسے رہا کردیا جائے گا ۔

مجرم کی رہائی روکنے کے لئے دلی کمیشن برائے خواتین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ کل رات سپریم کورٹ نے درخواست پیر کو سماعت کے لیے منظور کرلی، تاہم فوری طور پر مجرم کی رہائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

مزید خبریں :