پاکستان
27 دسمبر ، 2015

توقع ہے نوازشریف پاکستان کا وزیراعظم بن کر دکھائیں گے، مولابخش چانڈیو

توقع ہے نوازشریف پاکستان کا وزیراعظم بن کر دکھائیں گے، مولابخش چانڈیو

سکھر.........مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں وفاق نے سندھ میں نیم فوجی دستے بھیج دیے ہیں ، صوبائی حکومت نے رینجرز اختیارات پرمناسب شرط لگائی ہے۔

بے نظیربھٹوشہیدکی آٹھویں برسی کے سلسلے میں پیپلزپارٹی کے رہنما گڑھی خدا بخش میں جمع ہیں ۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ معاملات آئین کےاندر طےہونا چاہئیں، کسی کی خواہش پر نہیں۔

سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 1989میں نوازشریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے اور وفاق میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ۔ دو سویلین افسروں کو پنجاب بھیجنے پر نوازشریف نے اعلان بغاوت کردیا تھا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست کو 90کی دہائی میں لے جایا جارہا ہے۔سا بق وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا پیپلزپارٹی پر مخالفین کےاعتراضات کیسے دور کیے جائیں۔

مزید خبریں :