پاکستان
05 جنوری ، 2016

پاکستان اور سری لنکا میںکئی شعبوں میں تعاون کے8 معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور سری لنکا میںکئی شعبوں میں تعاون کے8 معاہدوں پر دستخط

کولمبو.......پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے آٹھ معاہدوں پر دستخط ہو گئے ،وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہعالمی اور علاقائی امور پر پاکستان اور سری لنکا کا موقف یکساں ہے ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف پورا کرینگے، نواز شریف نے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دے دی ۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا علاقائی اور عالمی امورپر یکساں موقف رکھتے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ملک کردار ادا کریں گے ۔کولمبو میں پاک سری لنکا معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نوازشریف کاکہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں سے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم نواز شریف کےدورہ سری لنکا کے موقع پر دونوں ملکوں کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے ، دونوں ملکوں کے درمیان سائنس ، ٹیکنالوجی ، صحت ، تجارت اور جیولری سمیت آٹھ شعبوں میں معاہدوں پر دستخط ہوئے ۔

تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا بھی موجود تھے ، تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور سری لنکا کا موقف یکساں ہے ، سری لنکا کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون کررہے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ملک کردار ادا کریں گے ۔

وزیراعظم نےکہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔اس سے پہلے کولمبو میں وزیراعظم نواز شریف اور سری لنک صدر کی ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی ، ایوان صدر آمد پر وزیراعظم نواز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ، توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گيا ۔

مزید خبریں :