05 جنوری ، 2016
پشاور........پشاور کے علاقہ دیرکالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں سید گل آفریدی نامی شخص جاں بحق اور گل ا حمد زخمی ہوا۔ دونوں کا تعلق خیبر ایجنسی سے بتایاگیا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ دو ملزمان نے کی جو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بارے میں ُپولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ خیبرایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم کےلئے کام کرتارہا۔