31 مئی ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت نے امدادی اداروں کے تعاون سے صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ پولیو کی روک تھام سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے انہیں پولیو کے قطرے پلانا والدین کی ذمہ داری ہے۔اور حکومت والدین کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانا چاہتی ہے۔اْنہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مانیٹرنگ سسٹم کو مزید موثر ، فعال اور جامع بنانے کی ہدایت کی تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔