31 مئی ، 2012
اسلام آباد… پاکستان بار کونسل کے وفد نے وائس چیئرمین اختر حسین کی قیادت میں وزیر اعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وفد میں شامل وکلاء کا کہنا تھا کہ تما م ریاستی اداروں کو آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہئیے اور ایک دوسرے کے امور میں مداخلت نہیں ہونی چاہئیے۔اس موقع پرو زیر اعظم نے وکلاء کے لیے بینوویلینٹ فنڈ کے قیام کے لیے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔