پاکستان
31 مئی ، 2012

تھر میں کوئلے سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی،قائم علی شاہ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ اہم ہے اس سے ملک کی بجلی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے اقدامات سے اس منصوبے پر بہتر نتائج حاصل ہورہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں اینگرو (پاک)لمیٹیڈ کے وفد سے ملاقات اور اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں میسرز اینگرو (پاک)لمیٹیڈ کے سابق سی ای او اسد عمر، ڈائریکٹر خالد منصور ، چیئر مین سندھ سرمایہ کاری بورڈ زبیر موتی والاسمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ اور اینگرو (پاک)لمیٹیڈ کے درمیان باہمی شراکت ہے جس کے تحت منصوبے میں پیچیدگیوں اور مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کی جائیگا۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اقتصادی سرگرمیوں اور تمام متعلقہ معاملات جلد حل کئے جائیں گے اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ، گیس اور وفاقی وزیر خزانہ کو مسائل کے جلد حل کے لئے کہا جائے گا۔

مزید خبریں :