پاکستان
31 مئی ، 2012

ایرانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش لاہور میں شروع

لاہور…لاہور میں ایرانی مصنوعات کی تین روزہ نمائش شروع ہوگئی ، نمائش میں تہتر ایرانی کمپنیوں نے94 اسٹالز لگائے ہیں۔ لاہورمیں ایرانی مصنوعات کی یہ پہلی نمائش ہے لاہور ایکسپو سینٹر میں سینیٹر ذوالفقار کھوسہ اور خراسان کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عباس نے نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر عباس کا کہنا تھا کہ نمائش میں دونوں ملکوں کے تاجروں کا جمع ہونا دوستی اور اتحاد کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس سے دونوں ملک مزید قریب آئیں گے۔انکا کہنا تھاکہ تعلقات میں بہتری کا سب سے مفید ذریعہ تجارت ہے۔

مزید خبریں :