23 جنوری ، 2016
کراچی......ٹی ٹوئنٹی سیریز میںبوم بوم آفریدی کے فیل ہونے کے بعد اظہر علی کا امتحان شروع ہونے والا ہے ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پرمشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے پیر کو ویلنگٹن میں کھیلا جائےگا۔
نیو زی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کپتان نیا ہوگا ،امتحان بھی نیا ہوگا اور فارمیٹ بھی نیا،نئے فارمیٹ کے کپتان اظہر علی جبکہ ان کا پہلا امتحان 25جنوری کو ویلنگٹن میں ہوگا۔ٹی20سیریز کے بعدشاہد آفریدی ،عمر اکمل ،عمرگل ،افتخار احمد،سعد نسیم اور عامر یامین وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان اظہر علی ، اسد شفیق، بابر اعظم ،راحت علی اور ظفر گوہر ٹیم کو جوائن کریں گے۔
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان اب تک 96 ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں جن میںپاکستان نے 53 اور نیوزی لینڈ نے 40 جیتے ایک میچ ٹائی ہوا۔