انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2016

کیٹ ونسلیٹ کی کرائم تھرلرفلم ’ٹرپل 9‘کانیا ٹریلر جاری

کیٹ ونسلیٹ کی کرائم تھرلرفلم ’ٹرپل 9‘کانیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ......ہالی ووڈ کی مشہور اداکاری کیٹ ونسلیٹ کی نئی امریکن کرائم تھرلر فلم ٹرپل 9کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جان ہِل کوٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جرائم پیشہ گروہوں اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جو روسی مافیا کی بلیک میلنگ کی زد میں آجاتے ہیں اور پھر ایک ان کے درمیان خوفناک جنگ چھڑ جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کیٹ ونسلیٹ،کاسے ایفلیک،اینتھونی میکی،ووڈی ہارلسن اور آرون پال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کیتھ ریڈ مون اور بارڈ ڈوروس کی مشترکہ پروڈیوس کردہ فلم 26 فروری کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :