پاکستان
10 مارچ ، 2016

حافظ طاہر محمود اشرفی کا حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

حافظ طاہر محمود اشرفی کا حکومت کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

اسلام آباد......پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین حافظ طاہر محمود اشرفی نے حکومت کو48گھنٹو ں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مولانا عبدالحمید صابری کے حملہ آور گرفتار نہ ہوئے تو جمعے کو یوم مذمت منائیں گے۔

اسلام آباد میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہراشرفی نے کہا پاکستان علماء کونسل امن و رواداری کی بات کرنے والی جماعت ہے امن کا جواب گولی سے دیا جائے گا تو ہم کہاں جائیں، وفاقی وزیر داخلہ بتائیں مولانا صابری پر حملہ کرنے والے کون تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی کسی میں جرأت نہیں ہوسکتی، پنجاب کے تحفظ حقوق نسواں بل ایکٹ کی بعض شقیں اسلام کے خلاف ہیں،پنجاب حکومت علماء سے مشاور ت کرے، ایکٹ کا زبردستی نفاذ نہیں کرنے دیں گے۔

مزید خبریں :