پاکستان
08 جون ، 2016

جے جے وی ایل ریفرنس ، شکایت کنندہ کی ضمانت منظور

جے جے وی ایل ریفرنس ، شکایت کنندہ کی ضمانت منظور

 


سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل ریفرنس کے شکایت کنندہ ڈاکٹرانور علی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔


سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کے شکایت کنندہ ڈاکٹرانور علی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی۔


اس موقع پر درخواست گزار ڈاکٹرانور علی کا کہناتھا کہ ان کی شکایت پر ڈاکٹرعاصم، خالد رحمان ، اقبال زیڈ احمد ودیگرکے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس دائر کیاگیا تھا لیکن اب سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی خالد رحمان ایف آئی اے کے ذریعے انھیں ہراساں کررہے ہیں۔


درخواست گزار کے مطابق 27 مئی کو خالد رحمان سب انسپکٹر ایف آئی اے حبیب الرحمان و دیگر کیساتھ گھر آئے اور دھمکیاں دیں اور 31 مئی کو ایف آئی نے انکوائری کا لیٹر بھیج دیا۔


عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین کو23جون کیلئے نوٹس بھی جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرانور علی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

مزید خبریں :