پاکستان
08 جون ، 2016

بے ضابطگیوںکا الزام ،ڈاکٹر ظفر اقبال کی ضمانت میں توسیع

بے ضابطگیوںکا الزام ،ڈاکٹر ظفر اقبال کی ضمانت میں توسیع

 


سندھ ہائیکورٹ نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوںکے الزام میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔


وفاقی اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب کا کہناتھا کہ ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف نیب کی انکوائری کراچی سے راولپنڈی منتقل کردی گئی ہے۔


عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف انکوائری کے ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 22جون تک توسیع کردی۔

مزید خبریں :