پاکستان
08 جون ، 2016

کراچی، قتل کیس کے گرفتار ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی، قتل کیس کے گرفتار ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


انسداد دہشت گردی عدالت نے محمد اشفاق ایڈووکیٹ قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو 4 روز ہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں محمد اشفاق ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان فیضان اور سلمان کو نیو ٹاؤن پولیس نےپیش کیا ، تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔


تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے گلشن اقبال کے علاقے میں محمد اشفاق ایڈووکیٹ کو قتل اور رفعت حسین نامی شہری کو زخمی کردیا تھا۔


 

مزید خبریں :