پاکستان
08 جون ، 2016

عاصم ضمانت کیس، سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس جاری

عاصم ضمانت کیس، سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کی استدعا پر نیب کو 23 جون کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔


سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت کی فوری سماعت کیلئے متفرق درخواست کی سماعت کی۔


دوران سماعت ایڈووکیٹ عامر رضا نقوی نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462ارب روپے کرپشن کا ریفرنس دائر ہو چکاہے، سندھ ہائیکورٹ اسی مقدمے کے 2 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرچکی ہے۔


ڈاکٹر عاصم بیمار ہیں درخواست ضمانت کی فوری سماعت کر کے اسے منظور کیا جائے،عدالت نے نیب سے درخواست پر جواب 23جون تک طلب کر لئے ہیں۔


 

مزید خبریں :