دنیا
11 جون ، 2016

ملکہ الزبتھ کی سالگرہ پر ٹروپنگ دی کلر پریڈ

ملکہ الزبتھ کی سالگرہ پر ٹروپنگ دی کلر پریڈ

برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی سالگرہ پر ٹروپنگ دی کلر پریڈ کا اہتمام کیا گیا، پرنس فلپ بھی نوے سال کی ہونے والی ملکہ کے ساتھ اپنی پچانویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ملکہ کی سالگرہ کی تین روزہ سرکاری تقریبات کا آغاز ہوگیا، شاہی فوج کے گھڑ بردار دستوں نے شاندار پریڈ سے ملکہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گذشتہ روز لندن کے سینٹ پال کیتھیڈرل میں اظہارِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ملکہ کے شوہر پرنس فلپ بھی موجود تھے جن کی 95 سالگرہ تھی۔

اتوار کو پیٹرنز لنچ ہوگا جس میں ایک بڑی اسٹریٹ پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا، 21 اپریل کو پیدا ہونے والی ملکہ کی سالگرہ کی سرکاری تقریبات شاہی خاندان کے رواج کے مطابق موسم گرما میں منعقد کی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :