کھیل
17 جولائی ، 2016

محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے مایہ ناز باکسر جیتھر اولیوا کو شکست دے کر انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس جیت کے ساتھ ہی محمد وسیم عالمی پروفیشنل باکسنگ کی رینکنگ میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔


کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے 28سالہ محمد وسیم پاکستان کےپہلے باکسر ہیں جس نے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل ٹائٹل جیتا ہے۔


محمد وسیم کامن ویلتھ گیمز، کمبیٹ گیمز چائنا، کنگز کپ، بنکاک، جنوبی ایشائی گیمزبنگلہ دیش ،پریذیڈنٹ کپ انڈونیشیا،بےنظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ سمیت متعدد ٹورنامنٹس میں حصہ لے چکے ہیں۔


آج ہونے والی فائٹ کےلئے انہوں نے دو ماہ امریکا اور جاپان میں خصوصی تربیت حاصل کی


محمد وسیم 2015میں اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ میں اپنے مدمقابل باکسر کو ناک آوٹ کرنےکااعزاز حاصل کرچکے ہیں۔



 

مزید خبریں :