پاکستان
19 جولائی ، 2016

قندیل قتل کیس ملزم وسیم کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آج لاہور لایا جائیگا

قندیل قتل کیس ملزم وسیم کو پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے آج لاہور لایا جائیگا


 


قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے آج لاہور کی فرانزک لیب لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے اسکے بھائی کے بیان کا سچ اور جھوٹ جانچنے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے ملزم وسیم کو آج لاہور کی فرانزک لیب لایا جائے گا۔


ملزم کے خون کے نمونے بھی لیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ کے اعضاء کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے جس سے تفتیش میں پیش رفت کا امکان ہے۔

مزید خبریں :