پاکستان
22 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا

قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا

 


قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو پولی گرافک اور ڈی ۔ این ۔ اے ٹیسٹ کے لئے ملتان سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے ۔


سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی تحقیقات نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔

قتل کے مرکزی ملزم اور قندیل بلوچ کے بھائی وسیم نے قتل میں مزید افراد کی شمولیت کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ قندیل کے قتل کا منصوبہ اس نے رشتہ دار حق نواز کے ساتھ مل کر بنایا ۔


قندیل کو جب قتل کیا اس وقت حق نواز میرے ساتھ گھر میں موجود تھا جس نے قتل میں معاونت کی جبکہ قتل کے وقت ایک اور رشتہ دار باسط گھر سے تھوڑے فاصلہ پر کار میں ہمارا انتظار کررہاتھا ۔


قندیل کو قتل کیا اور کار میں باسط کے ساتھ میں اور حق نواز فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ڈیرہ غازی خان سے قندیل کی 2 بھابھیوں کو بھی زیر حراست لے کر تفیتش میں شامل کر لیا ہے ۔


ملزم وسیم کو ، ڈی ۔ این ۔ اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لئے رات گئے ملتان سے لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں آج اس کے ٹیسٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔


ملزم وسیم کو تحقیقات کے لئے جوڈیشیل سے ایک بار پھر 25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر منتقل کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :