پاکستان
29 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ سے صرف ایک ملاقات ہوئی، مفتی عبدالقوی

قندیل بلوچ سے صرف ایک ملاقات ہوئی، مفتی عبدالقوی


 


قندیل بلوچ قتل کیس میں تفتیشی ٹیم کا سوال نامہ مفتی عبدالقوی کو مل گیا، کہتے ہیں قندیل سے صرف ایک ملاقات ہوئی، ہوٹل کی لابی میں بیٹھے تھے اس لیے کہا لوگ تنگ کریں گے، الگ چلتے ہیں۔


مفتی عبدالقوی نے پولیس کو تفتیش میں تعاون کی یقین دہانی کرادی،ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ سے ان کا آخری رابطہ 22جون کو 5ایس ایم ایس کے ذریعے سے ہوا تھا۔


انہوں نے بتایا کہ پولیس کا سوال نامہ وہ آج رات تک مکمل کرکے پولیس کے حوالے کریں گے اور ایک کاپی میڈیا کو بھی فراہم کریں گے۔


 

مزید خبریں :