کھیل
12 اگست ، 2016

عامر نے 158 اوورز کےبعد نو بال کرادی

عامر نے 158 اوورز کےبعد نو بال کرادی

 


اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی نوبالوں سے شہرت حاصل کرنے والے محمد عامر نےآٹھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور نو بال کردی۔وہ اوول  ٹیسٹ کے پہلے دن آٹھویں اوور میں لائن کراس کر گئے۔


انہوں نے جنوری میں  انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی ہے اور 158اوورز کے بعد پہلی نوبال کرائی۔


اس دوران عامر نے گیارہ ٹی 20، دو ون ڈے اور چارٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد عامر نےٹی 20 میں42، ون ڈے میں سترہ اورٹیسٹ میچوں میں157اوورز کرائے۔

مزید خبریں :