پاکستان
20 اگست ، 2016

قندیل قتل کیس: پولیس کو ڈرائیور کی پولی گراف رپورٹ موصول

ملتان پولیس کو قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم عبدالباسط کی پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ موصول ہو گئی ہے ،جس کے مطابق ملزم کو قتل کا علم تھا ۔

قندیل بلوچ قتل کیس کے تیسرے ملزم اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط کی پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ملزم یہ جانتا تھاکہ قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا ہے۔

قتل کے بعد قندیل قتل کے دونوں ملزموں وسیم اور حق نواز کو فرار ہونے میں عبدالباسط نے ان کی مدد کی انہیں بحفاظت ڈیرہ غازی خان پہنچایا اور خود روپوش ہو گیا ۔

عبدالباسط کی پولی گرافک رپورٹ اور پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں تضاد سامنے آیا ہے ، پولیس نے اب تک جو تفتیش کی ہے اس کے مطابق عبدالباسط قتل سے لاعلم تھا ۔ قندیل بلوچ کو 15 جولائی کو ملتان میں قتل کر دیا گیا تھا ۔

قتل کے بعد دونوں ملزم جس ٹیکسی میں روانہ ہوئے تھے وہ عبدالباسط چلا رہا تھا ،جو مفتی عبدالقوی کا رشتہ دار بھی ہے۔

 

مزید خبریں :