پاکستان
26 اگست ، 2016

قندیل بلوچ قتل میں ملوث مزید2 بھائی اشتہاری قرار

ملتان پولیس کی درخواست پر عدالت نے قندیل بلوچ قتل میں ملوث مزید دو بھائیوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

ملتان پولیس نے عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران قندیل کے دو مزید بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قندیل بلوچ کے گرفتار بھائی محمد وسیم سے تفتیش کے بعدقتل میں دونوں کے ملوث ہونا ثابت ہو رہا ہے ۔ انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیا لیکن وہ اب تک پولیس کے پاس نہیں پہنچے ہیں۔

جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نےدونوں بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔عارف سعودی عرب میں مقیم ہےاور اسلم شاہین سرکاری ملازم ہے۔

 

مزید خبریں :