09 اکتوبر ، 2016
جس کی بیوی ہلکی اس کے لیے مقابلہ آسان ہے، امریکا میں بیوی کو کاندھے پر اٹھا کر دوڑنے کا سالانہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔
مشکل راستے، کیچڑ، رکاوٹیں اور کھٹن مرحلے، اوپر سے کندھے پر بیوی کا وزن، امریکی ریاست مین میں ہوا بیوی کو اٹھا کردوڑنے کا سالانہ مقابلہ جس میں چالیس سے زائد جوڑوں نے شرکت کی۔
شرکا نے رکاوٹوں اور کیچڑ بھرے راستے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور منزل پر پہنچ کر ہی دم لیا، اس دلچسپ ریس کا فاتح مین کا جوڑا رہا جسے نقد انعام اور تحائف دیے گئے ۔