پاکستان
10 اکتوبر ، 2016

ہمارا ایجنڈاترقی ہے،وہ صرف احتجاج پریقین رکھتےہیں،وزیراعظم

ہمارا ایجنڈاترقی ہے،وہ صرف احتجاج پریقین رکھتےہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہمارا ایجنڈاترقی ہے،وہ صرف احتجاج پریقین رکھتےہیں،جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے مگر ایک حد میں احتجاج ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نےکہا وہ 2014ءمیں بھی اپنی کوشش میں ناکام ہوئےاب بھی ناکام ہوں گے،وہ اپنی منفی سیاست سے پاکستان کو جام کرناچاہتے ہیں۔

ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کشمیر کاز سے ذاتی کمٹمنٹ ہے ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ برہان وانی سےفریڈ م فائیٹر اعزاز کوئی بھی نہیں چھین سکتا، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہےگا ،بھارتی وزیراعظم غلط سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی سے جنگ آزادی کا مقابلہ کیاجاسکتاہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات کم ہوئے ہیں،کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے،توانائی کےمسائل پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، 2018ء تک لوڈ شیڈنگ پر قابو پالیں گے ۔

 

مزید خبریں :