پاکستان
10 اکتوبر ، 2016

دہشت گردی کے خاتمےمیں عالمی برادری کا دوہرا معیار رکاوٹ

دہشت گردی کے خاتمےمیں عالمی برادری کا دوہرا معیار رکاوٹ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سخت اقدامات کے باوجود دہشت گردی کو شکست کیوں نہ دی جاسکی؟ دہشت گردی کے خاتمے میں ناکامی عالمی برادری کا دوہرا معیارہے۔

اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق اقدامات پر مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے منسلک نہ کرنے پرعالمی برادری کا اتفاق ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے 60 ہزارسے زائد جانیں قربان کیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے قانونی جدوجہد جاری ہے۔ حق خود ارادیت کے حصول کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں ریاستی دہشت گردی ہیں۔

عالمی برادری اقوام متحدہ کے منشورکی خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہ کرے۔ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

مزید خبریں :