پاکستان
10 اکتوبر ، 2016

وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے ایک مقدمے میں میئر وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے تھانہ ملیر سٹی میں درج مقدمے میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 15 اکتوبر کو سنایاجائے گا۔

تفتیشی افسر کے مطابق وسیم اختر پرخواتین سے متعلق تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

دوسری طرف وسیم اختر کے خلاف سچل تھانے میں درج مقدمہ اے ٹی سی 3 کو منتقل کردیا گیا جس کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی۔

تھانہ سچل میں درج مقدمے کا چالان اے ٹی سی 3 میں جمع کرادیا گیا ہےجبکہ تھانہ بریگیڈ میں درج مقدمے میں تفتیشی افسر کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ۔

مزید خبریں :