پاکستان
10 اکتوبر ، 2016

محرم الحرام:کومبنگ آپریشن ، فلیگ مارچ، مانیٹرنگ اسٹیشن

محرم الحرام:کومبنگ آپریشن ، فلیگ مارچ، مانیٹرنگ اسٹیشن

 

ملک کے مختلف شہروں میں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظرکومبنگ آپریشن کیا گیا جبکہ امن وامان قائم رکھنے کے لئے پولیس اور سیکیورٹی ادارے فلیگ مارچ بھی کررہے ہیں ۔اُدھر دفعہ 144 کے تحت بیشترعلاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے ۔

لودھراںمیں محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظرضلع بھرمیں کومبنگ آپریشن کیا گیا ، آپریشن میں پولیس ایلیٹ فورس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،آپریشن کے دوران 175افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور کوائف چیک کرنے کے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔

گوجرانوالہ اور ملتان میں آٹھویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کے راستوں پر سخت سیکورٹی اقدمات کیے گئے ہیں ۔سرگودھا میں محر م الحرام کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لئے پولیس نے فلیگ ما ر چ کیا ۔ادھر بھکر میں بھی پاک فوج ، رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔

روہڑ ی میں محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے ،گئے سکیورٹی کے پیش نظرروہڑی شہر بھر کے تمام بازار اور مارکیٹ بند ہیں ۔ روہڑی میں آج درمیانی شب کربلا معلی کا تاریخی تعزیہ برآمد ہوگا ،روہڑی کے تاریخی جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔

ادھر خیرپور میں 8محرم اور یوم عاشور کے تاریخی ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں ۔شہر کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی سی اور ایس پی آفیس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے۔ضلع بھر میں ایک ہزار رینجرز اور 5ہزار پولیس فورس سیکورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے۔

مزید خبریں :