دنیا
10 اکتوبر ، 2016

مل کر شام اورعراق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،ترک صدر

مل کر شام اورعراق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا،ترک صدر

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے توانائی کے عالمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر شام اورعراق کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

ترکی کے شہر استنبول میں کنونشن کے افتتاحی اجلاس سے اپنے خطاب میں صدر طیب ایردوان نے کہا کہ ہم جس طرح اپنے ممالک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں کرتے ہیں اسی طرز پر اگر شام اورعراق کے لئے بھی کریں تو وہاں کے امن کے قیام کے لئے اچھا ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ ترک فلو پائپ لائن منصوبے کے تحت آذربائیجان سے تیل اور گیس کی رسائی یورپ تک ممکن ہوسکے گی۔ یاد رہے کہ روسی صدر ویلاڈیمیر پوٹن بھی اس کنونشن میں شریک ہوئے ہیں۔

 

مزید خبریں :