11 اکتوبر ، 2016
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ کراچی آکر جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان لڑائی کو ختم کرائیں گے ، شاہد آفریدی معاملہ کو عدالت لے گئے تو پنڈورا بکس کھل جائے گا، کئی کے نام سامنے آجائیں گے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ جاوید میانداد کے الزامات کو لیکر شاہد آفریدی عدالت گئے تو کئی چہرے سامنے آئیں گے اور نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کیرئیر کے اختتام پر ہیں اس لئے وہ نہیں چاہتے کہ ان پر بھی فکسر کا الزام لگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ثالثی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ، دونوں کو بٹھا کر معاملہ حل کرائیں گے۔